اٹلی کے ارکان پارلیمان اب اکانومی کلاس میں سفر کریں گے

اٹلی میں معاشی مشکلات کے باعث کفایتی تدابیر اپنانے کے فیصلے کے بعد ارکان پارلیمان طیاروں کی اکانومی کلاس میں سفر کیا کریں گے جبکہ سابقہ ارکان کو فضاءی سفر کےلیے دی جانے والی مراعات بھی کم کر دی جائیں گی

317742
اٹلی کے ارکان پارلیمان اب اکانومی کلاس میں سفر کریں گے

اٹلی میں معاشی مشکلات کے باعث کفایتی تدابیر اپنانے کے فیصلے کے بعد ارکان پارلیمان طیاروں کی اکانومی کلاس میں سفر کیا کریں گے جبکہ سابقہ ارکان کو فضاءی سفر کےلیے دی جانے والی مراعات بھی کم کر دی جائیں گی۔
فاضل اخراجات میں کمی کی قرارداد کو اطالوی پارلیمان میں قبول کرلیا گیا ۔
واضح رہے کہ اس سے پیشتر بھی ایک قرارداد کے ذریعے ارکان پارلیمان کی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی تھی ۔
ان قراردادوں کے اطلاق سے سالانہ ایک ملین یورو بچانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔
اٹلی میں ایک رکن پارلیمان کی سالانہ تنخواہ 1 لاکھ 72 ہزار یورو کے لگ بھگ ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں