یونان: ریفرنڈم کےغیر سرکاری نتائج کے مطابق نتائج نفی میں رہے

ووٹ استعمال کرنے والوں کے 60 فیصد نے قرضہ فراہم کرنے والوں کی طرف سے نئے قرضے دینے کے لئے بچت پیکیج کی شرائط کو قبول نہیں کیا

333751
یونان: ریفرنڈم کےغیر سرکاری نتائج کے مطابق نتائج نفی میں رہے

یونان کے تاریخی ریفرنڈم کےغیر سرکاری نتائج کے مطابق نتائج نفی میں رہے ہیں۔۔۔
ووٹ استعمال کرنے والوں کے 60 فیصد نے قرضہ فراہم کرنے والوں کی طرف سے نئے قرضے دینے کے لئے بچت پیکیج کی شرائط کو قبول نہیں کیا۔
ریفرنڈم میں رجسٹرڈ 9 ملین 8 لاکھ 55 ہزار ووٹروں کے 65 فیصد نے ووٹ کا استعمال کیا اور یورپی یونین اور آئی ایم ایف کے ریسکیو پلان کو رد کر دیا ۔
یونان بھر سے نفی کی اوسط کا 67 فیصد ترکوں کے اکثریتی علاقے مغربی تھریس سے نکلا۔
نتائج کے اعلان کے بعد نفی کا دفاع کرنے والے افراد گلیوں میں نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیا۔
ریفرنڈم سے قبل وزیر اعظم الیکسس چپراس نے عوام سے نفی میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی تھی اور نتائج کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ جمہوریت کے ساتھ کھیل نہیں کھیلا جا سکے گا۔
چپراس نے کہا کہ یونانی عوام نے یورپی یونین کی نہیں ریسکیو پیکیج کی نفی کی ہے اور ہم قرضہ فراہم کرنے والوں کے ساتھ آسان نہیں منصفانہ حل کے لئے مذاکرات کو جاری رکھیں گے۔
نتائج کے بعد مرکزی حزب اختلاف پارٹی نیو ڈیموکریسی پارٹی کے چئیر مین آندونیس ساماراس پارٹی چئیرمین شپ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
ریفرنڈم کے نتائج کے جائزے کے لئے جرمنی اور فرانس کے لیڈروں کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات ہوئی اور انہوں نے منگل کے روز یورو زون کے رہنماوں سے منگل کے روز مذاکرات کی اپیل کی۔
دونوں رہنما نتائج کے زیادہ تفصیلی جائزے کے لئے آج پیرس میں دو طرفہ مذاکرات بھی کریں گے۔
یورپی یونین کمیشن نے بھی جاری کردہ اعلان میں کہا ہے کہ ہم یونانی عوام کے ریفرنڈم میں قرضہ فراہم کرنے والوں کی شرائط کو نامنظور کرنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں