مالیاتی معاہدے کی راہ میں آئی ایم ایف رکاوٹ بنا ہے: چپراس

یونان کے وزیر اعظم الیکسس چپراس نے عالمی مالیاتی فنڈ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اُسے یونان کے مالیاتی معاہدے تک پہنچنے کی راہ میں اصل رکاوٹوں کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے

306991
مالیاتی معاہدے کی راہ میں آئی ایم ایف رکاوٹ بنا ہے: چپراس

یونان کے وزیر اعظم الیکسس چپراس نے عالمی مالیاتی فنڈ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اُسے یونان کے مالیاتی معاہدے تک پہنچنے کی راہ میں اصل رکاوٹوں کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
یونانی وزیر اعظم نے گزشتہ روز اپنے پارلیمانی گروپ کے ساتھ ملاقات میں نہایت سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے آئی ایم ایف کو تنقید کا ہدف بنایا۔
چپراس کا کہنا تھا کہ عالمی فنڈ پر یونان کے لیے نئے مالیاتی معاہدے طے نہ ہونے کی مجرمانہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے ساتھ ہی اس معاملے میں یونان کو قرضہ دینے والے یورپی قرض دہندگان سے کہا ہے کہ وہ آئی ایم ایف کی پالیسیوں کا جائزہ لیں۔
یونانی وزیر اعظم نے یہ بیانات گزشتہ ہفتےیونان، یورپی یونین اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے بے نتیجہ دور کے اختتام کے تناظر میں دیے ۔
یونانی وزیر اعظم نے قرض دہندگان پر یونان کو لوٹنے کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں