ترکی کی خارجہ تجارت 500 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

وزیر اقتصادیات نہات زیبک چی نے جرمنی کےد ورے کے دوران ترکی کی حالیہ برسوں میں کارکردگی کے بارے میں معلومات فراہم کیں

266040
ترکی کی خارجہ تجارت 500 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

اقتصادی امور کے وزیر نہات زیبک چی نے جرمنی کے شہر براون شیواگ یورپی ترک ڈیموکریٹس یونین کے زیرِ اہتمام منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔
وزیر ِ اقتصادیات نے اس دوران اظہار ِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر شعبے میں اہم پیش رفت حاصل کرنے والے ترکی کا خارجہ تجارت حجم سن 2014 کے اختتام تک 500 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکی نے آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد پر مجبور ہونے والے ایک دور کے بعد اب آئی ایم ایف کا قرضہ نہ ہونے والے اور قرضہ دینے کے قابل ایک ملک کی حیثیت حاصل کرنے کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بحرانی دور میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے ترکی کے بعض بینکوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، لیکن اب یہ بینک قدرے منافع بخش سطح پر اپنی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
زیب کچی نے مزید بتایا کہ ترکی کے ہر شعبے میں عظیم سطح کے اقدامات اٹھانے کے دور میں سود لابی نے اپنے اثرِ رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے اس پیش رفت کو روکنے کی کوشش کی تھی تا ہم قوم کے مصمم ارادے کی بدولت یہ چالیں بے سود ثابت ہوئیں۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ یورپ میں مقیم ترک شہریوں کو اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں