وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات کی آڈیو لیک: کیوں اور کیسے؟

وزیر اعظم اور جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات کی ویڈیو فوٹیج میں وزیر اعظم کے یہ الفاظ سنائی دئیے ہیں کہ "تاریخ دے دی گئی ہے"

489300
وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات کی آڈیو لیک: کیوں اور کیسے؟

وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف  کے درمیان ملاقات  کی ویڈیو فوٹیج میں غیر متوقع آڈیو نے ملک میں مختلف سوالات کو جنم دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق وزیر اعظم اور جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات کی ویڈیو فوٹیج میں وزیر اعظم کے یہ الفاظ سنائی دئیے ہیں کہ "تاریخ دے دی گئی ہے"۔

اگرچہ  فوٹیج میں آواز واضح نہیں تھی  اور آرمی چیف کا جواب بھی غیر واضح تھا  لیکن ایک ٹی وی صحافی کے مطابق جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ "آپ کو وہاں اس تاریخ سے پہلے پہنچنا ہے"۔

خبر کے مطابق اسٹینڈرڈ پروٹوکول کے مطابق    ویڈیو کی آواز  ریکارڈ نہیں کی جاتی اور اگر ریکارڈ ہو بھی جائے تو اسے سرکاری ٹی وی  پر نشر ہونے کے دوران آواز بند کر دی جاتی ہے۔

خبر کے مطابق ویڈیو کی آواز  نشر ہونے کا وقت بھی معنی خیز ہے  کیونکہ یہ عین اس  کے بعد نشر ہوئی ہے کہ جب نامعلوم ذرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ ملاقات  میں آرمی چیف نے وزیر اعظم نواز شریف کو پاناما لیکس کے معاملے کو جلد حل کرنے کے بارے میں واضح  پیغام دیا ہے۔

نامعلوم ذرائع کے مطابق آرمی چیف  کا  کہنا ہے کہ یہ مسئلہ عدم استحکام اور عدم تحفظ کا باعث بن رہا ہے۔

تاہم وزیر اعظم ہاوس  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اس کی تردید کی گئی ہے اور ذرائع ابلاغ سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر مصدقہ ذرائع کی قیاس آرائیوں پر کان نہ دھرے۔



متعللقہ خبریں