پاکستان کی ایران سے ملحقہ سرحدوں پر ایران محافظین کی فائرنگ سے 4 پاکستانی ہلاک

ایرانی سرحدی محافظوں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس میں 6 افراد سوار تھے

2146387
پاکستان کی ایران سے ملحقہ سرحدوں پر ایران محافظین کی فائرنگ سے 4 پاکستانی ہلاک

پاکستانی سرحد پر ایرانی سرحدی محافظوں کی فائرنگ سے 4 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔

ایران کے ساتھ سرحد پر واقع پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے واشک کے ماشکیل قصبے کے اہلکار صاحبزادہ اسفند نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی سرحدی محافظوں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس میں 6 افراد سوار تھے۔

اسفند نے بتایا کہ ابتدائی نتائج کے مطابق 4 پاکستانی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 2 زخمی ہوئے، حملے کی وجہ "ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی"۔

واضح رہے کہ پاکستان ایران سرحد پر دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان وقتاً فوقتاً اسی طرح کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور اس کی وجہ سے تہران اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی بڑھ جاتی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان جنوری میں میزائل حملوں کی وجہ سے کشیدگی بڑھ گئی تھی۔

ایران نے اعلان کیا تھا کہ اس نے 16 جنوری کو پاکستانی سرزمین پر میزائلوں اور طیاروں سے حملہ کرکے "دہشت گرد عناصر کو نشانہ بنایا"۔

اگلے روز  پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ یہ ایران کے سرحدی علاقے میں ایک مقام کو میزائلوں سے نشانہ بنا کر "دہشت گردوں کے خلاف کارروائی" کر رہا ہے۔

فریقین نے ایک دوسرے کی مذمت کی اور اعلان کیا کہ حملوں میں عام شہری مارے گئے ہیں ، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت کا "دوستانہ اور برادر ممالک" کے طور پر احترام کرنے کا  کہا تھا۔



متعللقہ خبریں