پاکستان، صوبہ بلوچستان میں بس کھائی میں جا گری، کم ازکم 28 افراد جان بحق

حادثے میں 20 سے زیادہ افراد زخمی ہیں، جن میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے، جس سے جانی نقصان میں  اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

2145967
پاکستان، صوبہ بلوچستان میں بس کھائی میں جا گری، کم ازکم 28 افراد جان بحق

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں  ایک مسافر بس گہری کھائی میں گر نے سے خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تربت سے کوئٹہ  کا سفر کرنے والی  مسافر  بس  واشک کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوئی۔    جس میں  28 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر بس کو حادثہ ٹائرپھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی  امداد ی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں  اور ہلاک شدگان اور زخمیوں کو نکال کر سول اسپتال بسیمہ منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق حادثے میں 20 سے زیادہ افراد زخمی ہیں، جن میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے، جس سے جانی نقصان میں  اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے حادثے کے حوالے سے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ جانی نقصان پر انہیں بڑا  دکھ ہوا اور زخمیوں کو ہر ممکن علاج فراہم کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں