وزیر اعظم شہباز شریف کی عومی جمہوریہ چین میں مصروفیات

وزیراعظم نے پاکستان میں چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا

2150228
وزیر اعظم شہباز شریف کی عومی جمہوریہ چین میں مصروفیات

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے ہمراہی وفد نے چینی ہم منصب لی چیانگ سے مذاکرات کیے۔

ملاقات  میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نےپاک چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ جو کہ باہمی اعتماد اور مشترکہ اصولوں پر مبنی ہونے اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط  بننے کا اظہار کیا۔

اس دوران  اہم معاملات پر غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا گیا اور خصوصی اقتصادی زونز پر خصوصی توجہ کے ساتھ تمام جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت پرزور دیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم لی نے وزیراعظم شہباز شریف کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعظم لی کیانگ نے شرکت کی۔

تقریب کے  دونوں ممالک کے درمیان ٹیلی ویژن ، فلم،  ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، صنعت، توانائی، زراعت، ، صحت، سماجی،  اقتصادی ترقی اور باہمی دلچسپی کے دیگر  شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے  مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے

 



متعللقہ خبریں