ماہ رمضان سے پہلے ہی ملک میں مہنگائی کی لہر

اشیائے خورد ونوش کے بھاری نرخوں کے ستائے ہوئے عوام ماہ رمضان کی آمد سے پہلے ہی مہنگائی کے تازہ اشکنجے میں کسّے گئے ہیں

303806
ماہ رمضان سے پہلے ہی ملک میں مہنگائی کی لہر

ملک بھر میں پہلے ہی سے مہنگائی کے مارے عوام بجٹ سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان تھے اوپر سے رمضان کی آمد سے پہلےہی قیمتوں میں مزید اضافے نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

بجٹ نے مہنگائی کے بھوت کے ذرا قابو میں آنے کی امید پر پانی پھرا تو عوام کا خیال تھا کہ رمضان المبارک میں سستے بازار وں کی طفیل مہنگائی سے نجات ملے گی لیکن افسوس کہ رمضان کے قریب آتے ہی مہنگائی کا میں پہلے سے کہیں اضافہ ہو گیا ہے۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے نے ایک بار پھر عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ آلو، پیاز، ٹماٹر، ادرک، لہسن اور پھلوں کی قیمتوں میں بے جا اضافہ سے سفید پوشی مِں گزر بسر کرتے شہری خاصے رنجیدہ ہیں۔ دوسری جانب دکانداروں نے خود کو بے قصور قرار دیتے ہوئے تمام تر ذمہ داری حکومت، آڑتھیوں اور ذخیرہ اندوزوں پر ڈال دی ہے۔ اس تمام صورتحال کے برعکس حکومت کی خاموشی تشویشناک ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں