پاکستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 50 تک پہنچ گیا

صوبہ سندھ کے  شہروں دادو اور موہنجوداڑو میں درجہ حرارت 50، نواب شاہ اور سکھر میں 49 اور  مِٹھی میں 46 ریکارڈ کیا گیا ہے: پاکستان محکمہ موسمیات

2144412
پاکستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 50 تک پہنچ گیا


پاکستان بھر میں گرمی کی شدید لہر کا سامنا ہے۔ کل ملک میں درجہ حرارت 50 درجے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان کے مطابق لاہور میں گرمی کی شدت 43 درجے اور ہوا میں نمی کی سطح 17 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق ملک کے مختلف شہروں کا درجہ حرارت بھی 40 سے اوپر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صوبہ سندھ کے  شہروں دادو اور موہنجوداڑو میں درجہ حرارت 50، نواب شاہ اور سکھر میں 49 اور  مِٹھی میں 46 رہا ہے۔ صوبہ بلوچستان کے شہروں سبّی اور تُربت  میں درجہ حرارت 48  اور صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں 47 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں درجہ حرارت 36 اور ہوا میں نمی کی سطح 50 فیصد  دیکھنے میں آ رہی ہے۔

حکام نے  عوام کو لُو لگنے  کے نتیجے میں اموات کے خطرے سے آگاہ کیا اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کرنے اور پانی پینے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں 2015  کے موسم گرما میں بھی تھرمامیٹر  49 درجے تک پہنچ گئے تھے اور 2 ہزار سے زائد افراد ڈی ہائیڈریشن  اور لُو لگنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے اکثریت کا تعلق کراچی سے تھا۔



متعللقہ خبریں