حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ اس سے عالمی مارکیٹ میں ہماری برآمدات زیادہ ہوںگی اور ملک ترقی کریگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستاانیوں نے مئی کے مہینہ میں تیس ارب ڈالر بھیجے ہیں جو حکومت پر ان کے اعتماد کا مظہر ہے

2153357
حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت افراط زر کے تناظر میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔

ہفتہ کی شام ٹیلی ویژن پر قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم نے افراط زد کی شرح میں نمایاں کمی اور پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں کمی سمیت عوام دوست اقدامات کو اجاگر کیا۔

شہبازشریف نے کہاکہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت قومی معیشت بتدریج بہتر ہورہی ہے اور تمام اقتصادی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کی شرح جوچند ماہ قبل اڑتیس فیصد تھی اب کم ہو کر بارہ فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح سود بھی کم کرنے بیس اعشاریہ پانچ فیصد تک لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افراط زر اور پالیسی ریٹ میں کمی سے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار کو فروغ حاصل ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کو مضبوط بنانے اور برآمدات کو فروغ دینے کیلئے صنعتوں کو بجلی ساڑھے دس روپے کم قیمت میں دی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے عالمی مارکیٹ میں ہماری برآمدات زیادہ ہوںگی اور ملک ترقی کریگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستاانیوں نے مئی کے مہینہ میں تیس ارب ڈالر بھیجے ہیں جو حکومت پر ان کے اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج ریکارڈ 77ہزار پوائنٹس تک پہنچ گئی ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کاروباری طبقہ کو بجٹ پر پورا اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے سرکاری ادارے جو ملکی معیشت پر بوجھ بنے ہوئے ہیں ان کو جلد ختم کردیا جائیگا تاکہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ضائع نہ ہو۔

وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر غزہ میں مظالم دلخراش واقعات ہیں اور عالمی برادری کو فلسطینیوں اور کشمیریون کے حق کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوںگے۔انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ کشمیر اور فلسطینی کے لوگ جلد آزاد ہوں۔

 

 



متعللقہ خبریں