پاکستان اور چین کو مشترکہ مفادات کے لیے مل جل کر کام کرنا ہو گام چینی وزیر

دونوں ممالک کے اداروں اور سیاسی جماعتوں کو مل کر آگے بڑھنا ہے، باہمی ترقی کے اہداف کے حصول لیے سیاسی استحکام  لازم  ہے

2154697
پاکستان اور چین کو مشترکہ مفادات کے لیے مل جل کر کام کرنا ہو گام چینی وزیر

چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن اور وزیر لیوجیان چاؤ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے اداروں اور سیاسی جماعتوں کو مل کرکام کرنا ہے، ترقی کے اہداف کے لیے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں پاک چین مشاورتی میکانزم اجلاس منعقد ہوا جس میں چینی  وفد ، نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار، ن لیگ کے وزرا، پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور رہنما  نے شرکت کی۔

اس موقع پر چینی وزیر نے کہا کہ پاک چین مشاورتی میکانزم اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے، چینی قیادت دونوں ممالک کی دوستی کی قدر کرتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نئی جہت تک پہنچانے کی خواہاں ہے، پاکستان اور چین ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہےجن کی  ترقی سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔  طے پانے والے پاک۔ چین معاہدوں سے ترقی کے نئے مواقع  جنم لیں گے۔

انہوں  نے زور دیتےہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اداروں اور سیاسی جماعتوں کو مل کر آگے بڑھنا ہے، باہمی ترقی کے اہداف کے حصول لیے سیاسی استحکام  لازم  ہے۔

چینی وزیر نے کہا کہ پاک چین دوستی کی بنیاد عوامی حمایت کی مرہون منت ہے، میڈیا ، طلبا اور نوجوانوں کے وفود کے تبادلے کے لیے تیار ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف اور ہماری قیادت کے درمیان سی پیک کی تجدید  پر اتفاق  قائم ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے لیے سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا  مقصود ہے  کیونکہ  اچھی سیکیورٹی  چینی تاجران کی  پاکستان میں سرمایہ کاری  کے لیے حوصلہ افزائی کرے گی۔



متعللقہ خبریں