حماس: اسرائیل نے انکار کر دیا ہے لیکن کامیابی آخر کار ہماری ہو گی

اسرائیل نے غزّہ سے محاصرہ ہٹانے اور حملے بند کرنے سے انکار کر دیا ہے: اسامہ الحمدان

2097724
حماس: اسرائیل نے انکار کر دیا ہے لیکن کامیابی آخر کار ہماری ہو گی

فلسطین تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی بیورو کے رکن اسامہ الحمدان نے کہا ہے کہ "اسرائیل نے غزّہ سے محاصرہ ہٹانے اور حملے بند کرنے سے انکار کر دیا ہے"۔

اسامہ الحمدان نے کہا ہے کہ "اسرائیل ، غزّہ میں فائر بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کے لئے، ہماری پیش کردہ شقوں کی اصرار کے ساتھ مخالفت کر رہا ہے"۔

حماس کے بیروت آفس سے جاری کردہ بیان میں الحمدان نے فائر بندی کےخاکہ بِل پر اسرائیل کے ساتھ درپیش اختلافات کے بارے میں بات کی ہے۔  

انہوں نے کہا ہے کہ" سب سے پہلے تو ہم مکمل فائر بندی پر اصرار کر رہے ہیں۔ فائر بندی ہمارے لئے نہایت اہم موضوع ہے۔ اس کے بعد غزّہ سے اسرائیلی فوجوں کا مکمل انخلاء اور محاصرے کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔ لیکن اسرائیل ان شقوں کی سختی سے مخالفت کر رہا ہے"۔

اس سوال کے جواب میں کہ آیا قیدیوں کے تبادلے کے لئے اسرائیل کو کوئی اعلیٰ سطحی نام پیش کیا گیا ہے یا نہیں؟ الحمدان نے کہا ہے کہ" ہم اسرائیلی جیلوں میں بند تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور آخر کار ہمارا یہ مطالبہ پورا ہو کر رہے گا"۔

اس سوال کے جواب میں کہ فائر بندی نہ ہونے کی صورت میں بُرا ترین منظر نامہ  کیا ہو گا؟ حمدان نے کہا ہے کہ محاذ  کے حقائق کے علاوہ میں کسی  منظر نامے پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ ہم، مکمل فائر بندی پر کام کر رہے ہیں اور آخر کار اس میں کامیاب ہو جائیں گے"۔



متعللقہ خبریں