حوثیوں نے بحری حملوں میں استعمال کے لیے "طوفان 1" نامی حملہ آور کشتی بنا لی

حوثیوں سے وابستہ "المصیرہ" ٹیلی ویژن پرنشرہونے والی خبروں میں تیار شدہ حملہ آور کشتی کی تصاویر کو جگہ دی گئی

2154861
حوثیوں نے بحری حملوں میں استعمال کے لیے "طوفان 1" نامی حملہ آور کشتی  بنا لی

یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے بحری حملوں میں استعمال کے لیے "طوفان 1" نامی حملہ آور کشتی تیار کی ہے۔

حوثیوں سے وابستہ "المصیرہ" ٹیلی ویژن پرنشرہونے والی خبروں میں تیار شدہ حملہ آور کشتی کی تصاویر کو جگہ دی گئی۔

ان مناظر میں  واضح کیا گیا ہے کہ کشتی کا وزن  150 کلو  گرام ہے، جو 35 ناٹ کی رفتار اور وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اچانک موڑ کاٹنے  اورروپوش ہونے  کی صلاحیت کی حامل ہونے  کی وضاحت کردہ کشتی  ثابت  اور حرکت پذیر سمندری اہداف پر حملہ کر سکتی ہے۔

خبر میں مشاہدہ ہوا ہے کہ  سمندر میں ایک ہدف کی طرف بڑھنے والی ’طوفان 1‘ کشتی تیزی سے اپنے ہدف کے قریب پہنچی، اس پر حملہ کیا اور اس میں دھماکہ ہوا۔

یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی 31 اکتوبر 2023 سے یمن کے ساحلوں  کے قریب  تجارتی بحری جہازوں پر قبضہ کر رہے ہیں، جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ اسرائیلی کمپنیوں سے  تعلق رکھتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں