کویت نے اپنے شہریوں کو لبنان کو ترک کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

اسرائیل اور لبنان کے درمیان ’بلیو لائن‘ کے نام سے منسوب سرحدی لائن پر حالیہ ہفتوں میں کشیدگی  میں تیزی آ رہی ہے

2154807
کویت نے اپنے شہریوں کو لبنان کو ترک کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

کویت نے لبنان میں اپنے شہریوں سے کہا  ہے کہ وہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر کشیدگی کے باعث جلد از جلد اس ملک سے نکل جائیں۔

کویتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں اس وقت لبنان میں موجود شہریوں کو جلد از جلد ملک چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے اور جو لوگ ملک چھوڑ نہیں سکتے انہیں فوری طور پر لبنان میں کویتی سفارت خانے سے رابطہ کرنے کی تلقین کی گئی  ہے۔

بیان میں شہریوں سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خطے کے حالات اور سلامتی سے متعلق پیش رفت کی روشنی میں لبنان کا سفر نہ کریں۔

غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر سے اپنے حملے جاری رکھنے والا اسرائیل  شمالی سرحد پر لبنانی حزب اللہ کے ساتھ بھی  جنگ کر رہا  ہے۔

اسرائیل اور لبنان کے درمیان ’بلیو لائن‘ کے نام سے منسوب سرحدی لائن پر حالیہ ہفتوں میں کشیدگی  میں تیزی آ رہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے 18 جون کو اعلان کیا ہے کہ اس نے لبنان پر ممکنہ حملے کے لیے "آپریشنل پلان" کی منظوری دے دی ہے۔

 



متعللقہ خبریں