رفح کے المواسی علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 25 افراد ہلاک

خان یونس اور رفح تک پھیلا ہوا الامواسی علاقہ ان "محفوظ علاقوں" میں شامل تھا جہاں اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو ہجرت پر مجبور کرنا چاہتی تھی

2154800
رفح کے المواسی علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 25 افراد ہلاک

غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح شہر میں بے گھر فلسطینیوں کےقیام پذیر  المواسی علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی خیموں پر توپ کے گولوں سے بمباری کے نتیجے میں 50 فلسطینی زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین نے یہ بھی بتایا کہ بمباری کے نتیجے میں خیموں میں آگ بھڑک اٹھی۔

خان یونس اور رفح تک پھیلا ہوا الامواسی علاقہ ان "محفوظ علاقوں" میں شامل تھا جہاں اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو ہجرت پر مجبور کرنا چاہتی تھی۔

اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے وسطی حصے میں واقع نصرت پناہ گزین کیمپ اور اس کے گردونواح پر بھی بھاری توپ خانے سے حملہ کیا، جس دوران بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی عدالت انصاف کے حملے روکنے کے فیصلے کے باوجود اسرائیلی فوج رفح پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسرائیلی فوج کے28 مئی کو بھی رفح شہر میں بے گھر انسانوں کے لیے "محفوظ" علاقہ قرار دیے گئے  مواسی خیموں پر حملے میں 21 افراد ہلاک اور 64 افراد زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع غزہ شہر کے الااہلی بیپٹسٹ اسپتال میں 30 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے غزہ کے مختلف علاقوں میں بھی پُرتشدد حملے جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں