عراق: ہم مسئلے کا حل تلاش کرنے پر تیار ہیں

ہم، ترکیہ کے لئے دوبارہ سے پیٹرول برآمدات کی خاطر، مسئلے کا حل تلاش کرنے پر تیار ہیں: وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی

2067729
عراق: ہم مسئلے کا حل تلاش کرنے پر تیار ہیں

عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے کہا ہے کہ ہم، ترکیہ کے لئے دوبارہ سے پیٹرول برآمدات کی خاطر، مسئلے کا حل تلاش کرنے پر تیار ہیں۔

وزیر اعظم سوڈانی نے، عراق کے دورے پر موجود ،ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل آلپ ارسلان بائراکتار کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم، دوبارہ سے ترکیہ کے لئے پیٹرول برآمدات شروع کرنے کے لئے، مسئلے کا حل تلاش کرنے پر تیار ہیں۔

وزیر توانائی آلپ ارسلان نے بھی کہا ہے کہ عراق، خاص طور پر انرجی کے شعبے میں، نہ صرف ترکیہ کے لئے بلکہ پورے یورپ کے لئے اہمیت کا حامل ملک ہے۔

دورہ بغداد کے دوران آلپ ارسلان  نے عراق کے وزیر پیٹرول حیّان عبدالغنی کے ساتھ  دو طرفہ  اور  بین الوفود مذاکرات بھی کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں