غزہ پر حملے نہیں رکیں گے: نیتین یاہو

نیتین یاہو نے  جنگی کابینہ کے  حماس کے زیر قبضہ اسرائیلی قیدیوں  کےمعاہدے اور غزہ میں جنگ جاری رکھنے سے متعلق اجلاس سے قبل صاف الفاظ میں کہا کہ میں جنگ ختم کرنے کے حق میں نہیں ہوں

2144561
غزہ پر حملے نہیں رکیں گے: نیتین یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتین یاہو نے 8 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کا امکان مسترد کر دیا ہے۔

 اسرائیل کے سرکاری ٹی وی چینل KAN  کے مطابق، نیتین یاہو نے  جنگی کابینہ کے  حماس کے زیر قبضہ اسرائیلی قیدیوں  کےمعاہدے اور غزہ میں جنگ جاری رکھنے سے متعلق اجلاس سے قبل صاف الفاظ میں کہا کہ میں جنگ ختم کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔

 گزشتہ دنوں  اسرائیل  نے  حماس کے ساتھ اسیروں کے تبادلے اور  جنگ بندی مذاکرات کے آغاز کا اعلان کیا تھا مگر  حماس نے  ثالث ممالک سے اس بارے میں رابطے کی تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں۔

 نیتین  یاہو پر ملکی و غیر ملکی رائے عامہ کا الزام ہے کہ وہ  سیاسی وجوہات کی بنا پرحماس کے ساتھ  اسیروں کے تبادلے  پر مبنی معاہدے سے  گریز کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں