اسرائیل: قیدیوں کے تبادلے اور فائر بندی کے مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ سے شروع کئے جائیں گے

اسرائیل کی طرف سے، آئندہ ہفتے قیدیوں کے تبادلے اور فائر بندی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا، اعلان

2144276
اسرائیل: قیدیوں کے تبادلے اور فائر بندی کے مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ سے شروع کئے جائیں گے

اسرائیل نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور فائر بندی کے مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ سے شروع کئے جائیں گے۔

اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل KAN کے مطابق اسرائیل خفیہ ایجنسی موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ برنیا  کل فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مذاکرات مکمل کر کے اسرائیل واپس لوٹ آئے ہیں۔

برنیا نے پیرس میں ایک اجلاس کے دوران امریکہ خفیہ ایجنسی 'سی آئی اے' کے سربراہ ولیئم برنس  اور قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کو اسرائیل مذاکراتی وفد کی تیار کردہ قیدیوں کے تبادلے کی ایک نئی تجویز پیش کی ہے۔

اجلاس کے بعد اسرائیل نے آئندہ ہفتے قیدیوں کے تبادلے اور فائر بندی مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قطر، حماس اور امریکہ کی طرف سے موضوع سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ حماس سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے 6 مئی کو قطر اورمصر کو ،غزّہ کی پٹّی میں فائر بندی کے لئے پیش کردہ، تجویز کی منظوری سے آگاہ کیا تھا۔

  حماس کی منظوری کے بعد اسرائیل کی جنگی کابینہ نے رفح پر حملے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں