اسرائیلی طیاروں کا رفح کی خیمہ بستی پر حملہ،درجنوں فلسطینی جاں بحق

اسرائیلی جنگی طیاروں نے  شمال مغربی رفح میں  اقوام متحدہ کے امدادی ادارے برائے فلسطین  انروا کے گوداموں کے قریب  فلسطنیوں کے خیموں پر حملہ کر دیا جس میں درجنوں فلسطینی جاں بحق ہو گئے

2144424
اسرائیلی طیاروں کا رفح کی خیمہ بستی پر حملہ،درجنوں فلسطینی جاں بحق

رفح شہر میں قائم خیمہ  بستی پر اسرائیلی بمباری  میں  40 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

 فلسطینی خبر رساں ایجنسی وافا کے مطابق،  اسرائیلی جنگی طیاروں نے  شمال مغربی رفح میں  اقوام متحدہ کے امدادی ادارے برائے فلسطین  انروا کے گوداموں کے قریب  فلسطنیوں کے خیموں پر حملہ کر دیا ۔

ابتدائی اطلاعات ملنے تک اس حملے میں 40 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

فلسطینی ہلال احمر نے بیان میں بتایا ہے کہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد متعدد زخمی فلسطینیوں کو اسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

 غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی جنگی طیاروں  نے  رفح شہر کے شمال مغرب میں فلسطینیوں کی خیمہ بستی پر بمباری کی ہے جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی فوج  کی بمباری میں کیمپ کے متعدد خیمے جل گئے۔

 شاہدین کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے  کم از کم 8 راکٹ حملے کیے تھے ۔

 



متعللقہ خبریں