مشکل گھڑی ضرور ہے مگر جیت ہماری ہوگی:اسحاق ہرزوگ

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ​​کہا کہ یہ وقت مشکل گھڑی کا ہے اور  ایک بہت ہی  وسیع جنگ جاری ہے جس کا پلک جھپکتے ختم ہونا ممکن نظر نہیں آتا

2048128
مشکل گھڑی ضرور ہے مگر جیت ہماری ہوگی:اسحاق ہرزوگ

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ​​کہا کہ یہ وقت مشکل گھڑی کا ہے اور  ایک بہت ہی  وسیع جنگ جاری ہے جس کا پلک جھپکتے ختم ہونا ممکن نظر نہیں آتا۔

اسحاق ہرزوگ نے ​​غزہ سے اسرائیل پر حملوں کے بارے میں عوام سے خطاب کیا ۔

ہرزوگ نے ​​کہا کہ اسرائیل میں پیش رفت ایک طویل جنگ کا حصہ ہے

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی جنگ پلک جھپکنے میں ختم نہیں ہوگی، ہمارے دشمن اہم نفسیاتی کوششیں کر رہے ہیں؛ سائبر حملے کرکے، غیر حقیقی تصاویر اور خبریں شائع کر رہے ہیں ،ان کا سارا مقصد ہمارے اندر خوف اور اضطراب پیدا کرنا ہے۔

ہرزوگ نے ​​کہا کہ ایک ناقابل تردید حقیقت کے طور پر اسرائیل کی ریاست کے پاس کامیابی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

اسرائیلی صدر نے کہا کہ ان کے لیے مشکل دن انتظار کر رہے ہیں اوردشمن کے خلاف متحد ہو کر ایک مٹھی کے طور پر حرکت کرنا ضروری ہے۔

حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل پر " طوفان الاقصی" کے نام سے ایک بڑا حملہ کیا ہے، جبکہ غزہ سے اسرائیل کی طرف ہزاروں راکٹ داغے گئے حتی مسلح گروپ علاقے کی بستیوں میں بھی داخل ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے جنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی کے خلاف آہنی شمشیر آپریشن شروع کیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی میں دونوں طرف سے سینکڑوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں