اسرائیل غزہ میں عزالدین القسام بریگیڈز کی شکست کا اعلان کی تیاری میں ہے، دعوی

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے 19 جون کو ایک بیان میں کہا  تھا کہ ’’فلسطینی تنظیم (حماس) کو تباہ یا ختم کرنا لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے سوا کچھ نہیں

2154878
اسرائیل غزہ میں عزالدین القسام بریگیڈز کی شکست کا اعلان کی تیاری میں ہے، دعوی

دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کی شکست کا اعلان کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے حماس کو  ختم  کرنا نا ممکن  ہونے کے بیانات  سامنے آرہے  ہیں تو سرکاری ٹیلی ویژن KAN نے دعویٰ کیا  ہےکہ تل ابیب انتظامیہ لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کے خلاف اپنے حملوں میں اضافے کے امکان کے ساتھ، غزہ میں  عنقریب  القسام کی شکست کا اعلان کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

خبر میں بتایا گیا ہے کہ رفح شہر میں "فوجی سرگرمیوں" کے خاتمے کے بعد اسرائیلی فوج جنگ کے تیسرے مرحلے کے نام سے  منسوب کیے گئے دورانیہ  میں غزہ کی پٹی میں مختلف طریقوں سے اپنی "کارروائیاں" جاری رکھے گی، لیکن کوئی تفصیلات فراہم  نہیں کی گئیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے 19 جون کو ایک بیان میں کہا  تھا کہ ’’فلسطینی تنظیم (حماس) کو تباہ یا ختم کرنا لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے سوا کچھ نہیں۔

ہگاری نے کہا کہ حماس کو کمزور کرنے کا واحد راستہ غزہ میں نئی ​​حکومت کا قیام ہے۔



متعللقہ خبریں