قطری و برطانوی وزرائے خارجہ کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں بالخصوص مستقبل  کی اسٹریٹجک مکالمت سے متعلق تیاریوں سمیت دو طرفہ تعلقات جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا

2016443
قطری و برطانوی وزرائے خارجہ کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

 قطری وزیرا عظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الجاسم اور برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے دو طرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر غور کیا ۔

 قطری سرکاری خبر رساں ایجنسی QNA کے مطابق، الجاسم نے دوحا میں کلیورلی سے یہ ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں بالخصوص مستقبل  کی اسٹریٹجک مکالمت سے متعلق تیاریوں سمیت دو طرفہ تعلقات جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

علاوہ ازیں ،مسئلہ فلسطین سے متعلق صورتحال،شام اور افغانستان ،ایران کے جوہری معاہدے اور دیگر علاقائی معاملات پر بھی غور کیا گیا ۔

 وزرائے  خارجہ نے اسرائیل کے ساتھ مسئلہ فلسطین اور ابتر صورتحال  پر تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔

 دوحا کے دورے کے دوران کلیورلی نے نائب قطری وزیراعظم اور وزیر مملکت برائے دفاع خالد بن محمد العطیہ سے بھِی ملاقات کی ۔

 برطانوی وزیر خارجہ قطر کے بعد کویت اور اردن کا بھی دورہ کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں