لاکھوں عازمین حج میدان عرفات میں حج کے ارکان کی ادائیگی میں محو عمل ہیں

حج کا خطبہ مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر حمد المعیقلی خطبہ حج دیں گے، جسے اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے جائیگا

2153314
لاکھوں عازمین حج میدان عرفات میں حج کے ارکان کی ادائیگی میں محو عمل ہیں

حج کے رکن اعظم کی ادائیگی کے لیے لاکھوں عازمین میدان عرفات میں ہیں ظہر اور عصر کی نمازیں  ادا کرنے  کے بعد خطبہ حج سنا جائیگا۔

حج کا خطبہ مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر حمد المعیقلی خطبہ حج دیں گے، جسے اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے جائیگا۔

عازمین ِ حج پورا  دن میدان عرفات میں عبادت اور دعائیں کرتے گزاریں گے۔عرفات میں حج کا خطبہ سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ  ادا کی جائیں گی۔ مغرب سے قبل حجاج کرام مزدلفہ کی طرف روانہ ہوں گے اور وہاں مغرب اور عشا کی نماز اکٹھی ادا کریں  گے۔

 



متعللقہ خبریں