اسرائیل: اسرائیلیوں کو پورے غزّہ میں گھُس جانا چاہیے

فلسطینیوں کو بھوکا پیاسا رکھ کے اور نقل مکانی کی حوصلہ افزائی کر کے علاقے میں نسلی صفائی کی جانی چاہیے: بن گویر

2153025
اسرائیل: اسرائیلیوں کو پورے غزّہ میں گھُس جانا چاہیے

 اسرائیل فورسز غزّہ کی پٹّی میں قتل عام کر رہی ہیں اور قابض اسرائیلی، بے سروسامان فلسطینیوں کی ہجرت کے بعد، خالی ہونے والے علاقوں پر نظریں گاڑے ہوئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے حامی وزیر برائے قومی سلامتی 'ایتمار بن گویر' نے مقبوضہ مشرقی القدس  میں قابض اسرائیلیوں کے اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ "اسرائیلیوں کو پورے غزّہ میں گھُس جانا چاہیے"۔

بن گویر نے کہا ہے کہ " فلسطینیوں کو بھوکا پیاسا رکھ کے اور نقل مکانی کی حوصلہ افزائی کر کے علاقے میں نسلی صفائی کی جانی چاہیے۔ فلسطینیوں کے گھروں کے ملبے پر صرف اسرائیلی قابضوں کے مکانات تعمیر کئے جانے چاہیئں "۔

واضح رہے کہ ایتمار بن گویر اس سے قبل بھی فلسطینیوں کے خلاف اسکینڈل بیانات کی وجہ سے سخت ردعمل کا سامنا کر چُکے ہیں۔

انہیں پولیس کی نگرانی میں اور یہودی قابضوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاووں کی وجہ سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ یہی نہیں وہ اسرائیلی جیلوں میں ہجوم میں کمی کے لئے فلسطینیوں کو قتل کرنے کا مشورہ بھی دے چُکے ہیں۔



متعللقہ خبریں