لاکھوں حجاج نے کل وقوف عرفہ ادا کردیا

میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے خطبہ حج میں شیخ مہر بن حمد الموکلی نے مسلمانوں پراپنی صفوں میں اتحاد پید اکرنے پرزوردیا اورکہا کہ یہ یقینا امت مسلمہ کی نجات کا ذریعہ بنے گا اوراختلاف وتقسیم کا سدباب بھی ہوگا

2153356
لاکھوں حجاج نے کل وقوف عرفہ ادا کردیا

لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے لاکھوں حجاج نے کل  سہ پہر حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کردیا ۔

میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے خطبہ حج میں شیخ مہر بن حمد الموکلی نے مسلمانوں پراپنی صفوں میں اتحاد پید اکرنے پرزوردیا اورکہا کہ یہ یقینا امت مسلمہ کی نجات کا ذریعہ بنے گا اوراختلاف وتقسیم کا سدباب بھی ہوگا۔

خطبے میں اﷲ پر ایمان اطاعت خداوندی اور اسلام کے بنیادی ارکان پر روشنی ڈالی جو مسلمانوں کے ایمان کومضبوط کرتے ہیں۔

شیخ مہر بن حمد الموکلی نے قرآنی تعلیمات کو انسانیت کیلئے رہنمائی اور فضل کا ذریعہ قراردیا جن کا مقصد ان کے اعمال درست کرنا اورسچائی کی جانب لے جانا ہے ۔انہوں نے قرآن کی تعلیمات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ جو زیادہ متقی ہیں اورجو نیک کام کریںگے ان کیلئے اجر عظیم کا وعدہ ہے ۔اسلام کے بنیادی عقیدے کا حوالہ دیتے ہوئے شیخ مہر نے اﷲ کی وحدانیت اور حضرت محمد ۖ کی رسالت کی گواہی دی۔انہوں نے خطبے کے آخر میں لوگوں کو تاکید کی کہ ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کریں ، ناحق قتل نہ کریں اور انصاف پر مبنی فیصلے کریں۔حجاج کرام نے ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کیں۔میدان عرفا ت میں قیام کے بعد حجاج کنکریاں اکٹھی کرنے کیلئے مزدیفہ جائیں گے جو وہ منیٰ میں علامتی طورپر شیطانوں کو ماریں گے ۔اس کے بعد حجاج عیدالاضحی کے موقع پر تین دن کیلئے منیٰ واپس آئیںگے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیروی میں جانور قربان کریں گے ۔



متعللقہ خبریں