امریکہ کے ساتھ ایک پائیدار معاہدے کے لیے تیار ہیں:ایران

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے کہا ہے کہ ان  کا ملک جوہری مذاکرات کے نتیجے میں ایک پائیدار معاہدہ طے کرنے کےلیے تیار ہے

1856631
امریکہ کے ساتھ ایک پائیدار معاہدے کے لیے تیار ہیں:ایران

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے کہا ہے کہ ان  کا ملک جوہری مذاکرات کے نتیجے میں ایک پائیدار معاہدہ طے کرنے کےلیے تیار ہے۔

 ایرانی امور خارجہ کے مطابق، عبدالہیان نے یورپی یونین کے خارجہ تعلقات  اور سلامتی پالیسی کے نمائندہ جوزف بوریل سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔

اس بات چیت میں  عبدالہیان نے کہا کہ ان کا ملک  بلا شبہ جوہری مذاکرات کے نتیجے میں ایک پائیدار معاہدے کے لیے تیار ہے لیکن اس کےلیے امریکہ کو حقیقی طور پر مفاہمت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

اس موقع پر جوزف بوریل  نے بھی جوہری معاہدے کےلیے ایران کی کوششوں کو سراہا اور بتایا کہ وہ اور ان کے نائب انریک مورا تمام طرفین کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئےمذاکراتی عمل میں تیزی لانے کے لیے مصروف ہیں۔

جوزف بوریل نے کہا کہ امید ہے کہ  ہماری یہ کوششیں رنگ لائیں گی،ایران اورامریکہ کے درمیان مفاہمت کی راہ ہموار کرنے کےلیے ہم بر سر پیکار رہیں گے۔

 



متعللقہ خبریں