فلسطین: دریائے اردن کے مغربی کنارے میں 17 فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوجیوں کی مداخلت میں 17 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 2 کو اصلی گولیاں ماری گئی ہیں: فلسطین ہلال احمر

1811605
فلسطین: دریائے اردن کے مغربی کنارے میں 17 فلسطینی زخمی

مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان واقعات میں 17 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطین ہلال احمر کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق مغربی کنارے کے شمالی شہر تل کریم میں واقع ہادوری یونیورسٹی میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان پیش آنے والے واقعات میں 51 متاثرہ فلسطینیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی مداخلت میں 17 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 2 کو اصلی گولیاں ماری گئی ہیں۔ 34 افراد کو گیس بموں کی وجہ سے دم گھٹنے کے خطرے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

عینی شاہدوں سے موصول معلومات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ہادوری یونیورسٹی کے طالبعلموں کے خلاف اصلی اور ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ ماہِ رمضان کے آغاز سے ہی اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان تناو دیکھنے میں آ رہا ہے۔



متعللقہ خبریں