اسرائیل غزہ کو امدادی سازو سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈالنے کو جاری رکھے ہوئے ہے، اقوام متحدہ

اقوام کے نائب ترجمان فرحان حق نے یکم تا  18 جون کے درمیان غزہ کے شمال میں انسانی امداد کی کارروائیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں

2154563
اسرائیل غزہ کو امدادی سازو سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈالنے کو جاری رکھے ہوئے ہے، اقوام متحدہ

اسرائیل نے یکم سے 18 جون کے درمیانے عرصے میں  غزہ کے شمال کو 61 امدادی کارروائیوں میں سے صرف 28 کو گزرنے کی اجازت دی ہے۔

یومیہ پریس کانفرنس میں اقوام متحدہ  کے نائب ترجمان فرحان حق نے یکم تا  18 جون کے درمیان غزہ کے شمال میں انسانی امداد کی کارروائیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

حق نے بتایا کہ اسرائیلی حکام امداد کی ترسیل کو روک رہے ہیں، حکام نے پہلے سے مربوط انسانی امدادی کارروائیوں میں سے صرف 28 کو غزہ کے شمال میں جانے کی اجازت دی، 8 کو داخلے سے روک دیا گیا، 16 کی رفتار کو کم کیا گیا اور 9 کو منسوخ کر دیا۔

انہوں نے کہا، "غزہ کے لیے انسانی امداد ی کارروائیوں کو سہل بنانے کی ضرورت ہے اور تمام رکاوٹوں کو دور کیا جانا چاہیے۔"

حق نے نشاندہی کرتے ہوئے کہ غزہ کے جنوب میں بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد انتہائی مشکل حالات کے خلاف نبرد آزما ہیں، کہا کہ پناہ گاہوں،  حفظانِ صحت، خوراک، پانی اور صاف چیزوں تک  رسائی  کا عمل ناقص ہے۔

انہوں نے  زور دیتے ہوئے کہ پانی تک رسائی بہت کم ہے اور لوگوں کو سمندر کا پانی استعمال کرنا پڑتا ہے، حفظان صحت کے ناقص نظام  کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

حق نے کہا کہ بہت سے خاندان دن میں صرف ایک کھانا کھاتے ہیں، جبکہ کچھ  لوگوں کو  2 یا 3 دن میں ایک بار  کھانا میسر آتا ہے۔



متعللقہ خبریں