اسد نواز اور روسی فوج عالمی قوانین کی بے حرمتی میں پیش پیش ہیں: ایمنسیٹی انٹرنیشنل

تنظیم کی طرف سے آج شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، مئی 2019ء سے رواں سال فروری کے درمیان دونوں  قوتوں نے کم از کم 18 ایسے حملے کیے ہیں

1415047
اسد نواز اور روسی فوج عالمی قوانین  کی بے حرمتی میں پیش پیش ہیں: ایمنسیٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد کی فوج اور روسی قوتیں فضائی اور زمینی حملوں کے دوران اسکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ 
 تنظیم کی طرف سے آج شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، مئی 2019ء سے رواں سال فروری کے درمیان دونوں  قوتوں نے کم از کم 18 ایسے حملے کیے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان حملوں کے سبب پانچ طبی مراکز بند ہو گئے۔
 ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے



متعللقہ خبریں