لیبیا:حفتر ملیشیا کا رہائشی علاقے پر راکٹ حملہ،1شخص ہلاک

حفتر ملیشیا نے گزشتہ روز لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے  رہائشی علاقے پر حملہ کر دیا جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا

1404657
لیبیا:حفتر ملیشیا کا رہائشی علاقے پر راکٹ حملہ،1شخص ہلاک

 حفتر ملیشیا نے گزشتہ روز لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے  رہائشی علاقے پر حملہ کر دیا جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

 اقوام متحدہ  کی جانب سے تسلیم شدہ قومی  حکومت کے ایک ترجمان اسامہ علی نے بتایا کہ  یہ  حملہ عین الزارا نامی علاقے میں کیا گیا جس میں ایک شخص ہلاک ہوا ۔

 علاقے میں  اس حملے کے بعد آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ عملہ طلب کیا گیا ۔

دوسری جانب،  اقوام متحدہ کے لیبیا سے متعلق خصوصی  قائم مقام ایلچی اسٹیفنی ویلیئمز  کی لیبیا میں فوری جنگ بندی کی درخواست کو اطالوی وزارت خارجہ  نے بھی خوش آئند قرار دیا ہے۔



متعللقہ خبریں