ایران، بعض کارخانوں اور کاروباری مراکز میں سرگرمیاں آج سے بحال

’’عقدل مندانہ سماجی دوری منصوبہ‘‘ نام دیے گئے اس پروگرام کے تحت ملک گیر ’’ کم خطرات کے حامل‘‘ کارخانوں اور کاروبار نے اپنی سرگرمیاں بحال کر دی ہیں

1395980
ایران، بعض کارخانوں اور کاروباری مراکز میں سرگرمیاں آج سے بحال

ایران میں عام وبا کے باعث لاک ڈاون میں نرمی  کے بعد بعض کاروباری مراکز کو فعال کر دیا گیا ہے۔

بعض ممبران ِ اسمبلی کے وبا کے باعث ملک  گیر قرنطینہ پر عمل درآمد کی اپیلوں کے برخلاف صدر حسن روحانی نے  ملازمین کے اجتماعی طور پر  کام کرنے کی ضرورت نہ ہونے والے کاروباری مراکز کو حفظان ِ صحت کی لازمی تدابیر  پر عمل درآمد کرتے ہوئے دوبارہ سے کام کاج   کی اجازت دے دی ہے۔ یہ عمل درآمد تہران کے علاوہ  کے صوبوں میں شروع کیا گیا ہے۔

’’عقدل مندانہ سماجی دوری منصوبہ‘‘ نام دیے گئے اس پروگرام کے تحت ملک گیر ’’ کم خطرات کے حامل‘‘ کارخانوں اور کاروبار نے اپنی سرگرمیاں بحال کر دی ہیں تو دارالحکومت تہران میں اس منصوبے پر عمل درآمد 18 اپریل کو شروع کیا جائیگا۔

ملک بھر میں سرکاری ملازمین کے اوقاتِ کار صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔

 



متعللقہ خبریں