امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ نہیں ہو گی: علی شمہانی

بعض حلقوں کی طرف سے ایران کے خلاف جاری پروپیگنڈے کے باوجود جنگ نہیں ہو گی کیونکہ جنگ کے لئے کوئی سبب موجود نہیں ہے: علی شمہانی

1221285
امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ نہیں ہو گی: علی شمہانی

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی شمہانی نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ نہیں ہو گی۔

شمہانی نے روس کے شہر اوفا میں منعقدہ 10 ویں بین الاقوامی سلامتی کونسل نمائندوں  کے اجلاس میں شرکت کی اور ایران کی سرکاری  خبر رساں ایجنسی IRNA  کے لئے امریکہ کے ساتھ در پیش تناو کا جائزہ لیا۔  

حالیہ دنوں میں دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ بعض حلقوں کی طرف سے ایران کے خلاف جاری پروپیگنڈے کے باوجود جنگ نہیں ہو گی کیونکہ جنگ کے لئے کوئی سبب موجود نہیں ہے۔

واشنگٹن کی طرف سے تہران کو علاقے میں درپیش مسائل    کا قصور وار ٹھہرائے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ دیگر ممالک پر الزام تراشیاں کرنا امریکی حکام نے ایک معمول بنا لیا  ہے۔

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی شمہانی نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے پابندیوں لگا کر ایرانی عوام کو ہدف بنایا ہے لیکن ہم ان پابندیوں کو مواقع میں تبدیل کر لیں گے۔



متعللقہ خبریں