شام: اسد انتظامیہ کی طرف سے بھاری فضائی حملے، ایک بچہ ہلاک

اسد انتظامیہ کے جنگی طیاروں نے عید الفطر کے ابتدائی لمحات میں ادلب ٹینشن فری زون کے 10 رہائشی مقامات پر بھاری فضائی حملے کئے جن کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک ہو گیا ہے

1213410
شام: اسد انتظامیہ کی طرف سے بھاری فضائی حملے، ایک بچہ ہلاک

شام میں اسد انتظامیہ کے جنگی طیاروں نے عید الفطر کے ابتدائی لمحات میں ادلب ٹینشن فری زون  کے 10 رہائشی مقامات پر بھاری فضائی حملے کئے جن کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک ہو  گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق اسد انتظامیہ صبح سے لے کر اب تک ادلب ٹینشن فری زون میں واقع العربین، اہسیم، دیرِ سنبل، خان شیخون، شیخ مصطفیٰ، مرات الحرام، فیتیرا اور ہابیت  کے علاقوں پر فضائی حملے کر رہی ہے۔

مقامی ذرائع  سے موصول معلومات کے مطابق حملوں کے نتیجے میں دیرِ سنبل کے علاقے میں ایک بچہ ہلاک ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں