مصر میں خودکش حملے کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار جان بحق

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑایا کہ جب وہ پولیس کے گھیرے میں آچکا تھا اور بچ نکلنا ناممکن تھا

1147836
مصر میں خودکش حملے کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار جان بحق

مصر  کے دارالحکومت  قاہرہ   میں ہونے والے دہشت گردی کےت حملے کے نتیجے میں  دو سیکورٹی اہلکار  جان بحق ہوگئے ہیں۔  خودکش حملہ ہوا جس کے باعث دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملکی دارالحکومت قاہرہ میں جامعہ الازہر کے قریب خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے باعث دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑایا کہ جب وہ پولیس کے گھیرے میں آچکا تھا اور بچ نکلنا ناممکن تھا۔

پولیس حکام کے مطابق جاعے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں، حملہ کس عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے کیا گیا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

ریسکیو عملے نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، مسجد کو وقتی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

دو روز قبل ہی مصر کے جزیرہ نما علاقے سینائی میں بم ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گیا تھا جس کے باعث تین سیکیورٹی اہلکاروں سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال مارچ میں مصر کے شہر اسکندریہ میں ایک بم دھماکے میں دو پولیس اہل کار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے، مذکورہ واقعہ صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ سے دو روز قبل پیش آیا تھا۔

واضح رہے کہ مصر میں داعش سمیت دیگر عسکریت پسندوں کی جانب سے دہشت گرد حملوں کے خطرات ہیں جس کے باعث دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں