عراقی ملیشیاوں کو غیر ملسح کرنے کا امریکی مطالبہ غلط خبر ہے: عبد المہدی

عراقی  وزیر اعظم عادل عبد المہد ی  نے  اس بات کی تردید کی ہے کہ امریکہ  نے عراق سے ملیشیاؤں کو غیر مسلح کرنے اور ان کی سرگرمیاں منجمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے

1126769
عراقی ملیشیاوں کو غیر ملسح کرنے کا امریکی مطالبہ غلط خبر ہے: عبد المہدی

عراقی  وزیر اعظم عادل عبد المہد ی  نے  اس بات کی تردید کی ہے کہ امریکہ  نے عراق سے ملیشیاؤں کو غیر مسلح کرنے اور ان کی سرگرمیاں منجمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 گزشتہ  روز بغداد میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ یہ خالصتا ًعراق کا معاملہ ہے۔

عبد ا  لمہدی نے باور کرایا کہ الحشد    الشعبی ملیشیا کی تحلیل کے لیے مہلت کے حوالے سے باتیں درست نہیں ہیں.

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عراق میں غیر ملکی فوج  کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے مقامی میڈیا میں زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ امریکہ  نے 50 سے زیادہ ملیشیاؤں کے ناموں پر مشتمل فہرست عراق کے حوالے کی ہے اور ساتھ یہ مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام تنظیموں کو غیر مسلح کیا جائے اور ان کے اثاثوں کو منجمد کر دیا جائے۔

 ذرائع کے مطابق، عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے جواب دینے کے لیے امریکی حکام سے کچھ وقت طلب کیا ہے۔

ان ملیشیاؤں میں نمایاں ترین بدر تنظیم کا عسکری ونگ جس کا سرغنہ ہادی العامری ہے اس کے بعد  عراقی حزب اللہ بریگیڈز، ابو فضل العباس بریگیڈز اور عصائب اہل الحق جس کا سرغنہ قیس الخزعلی   ہے کے نام  شامل ہیں۔

 عراقی ملیشیاوں کے غیر



متعللقہ خبریں