ہمیں عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر غزہ کو جنگ سے بچانا ہوگا:اقوام متحدہ

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلادینوف نے کہا ہے کہ  اقوام متحدہ ،مصر اور دیگر طاقتوں کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی کو جنگ کی تباہی سے بچانے کی کوشش کررہی ہے

1086503
ہمیں عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر غزہ کو جنگ سے بچانا ہوگا:اقوام متحدہ

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلادینوف نے کہا ہے کہ  اقوام متحدہ ،مصر اور دیگر طاقتوں کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی کو جنگ کی تباہی سے بچانے کی کوشش کررہی ہے۔

خبر  کے مطابق، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں گھس کراسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی کارروائی اور جواب میں فلسطینیوں کےر اکٹ حملوں‌کے بعد حالات تیزی کے ساتھ جنگ کی طرف جا رہے ہیں ہم مصر اور دیگر متعلقہ قوتوں کے ساتھ مل کر غزہ کو جنگ کی تباہی سے بچانے کے لیے سرتوڑ کوشش کررہے ہیں۔

انہوں‌نے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں جاری کشیدگی کو انتہائی خطرناک اور افسوس ناک قرار دیا۔

انہوں‌نے اسرائیل پر غزہ کی پٹی پر فضائی حملے اور فلسطینیوں پر راکٹ حملے روکنے پر زور دیا  اور  مطالبہ کیا کہ تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں  کیونکہ تشدد کے نتیجے میں فلسطین میں ایک نئی جنگ بھڑک سکتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹو ں  کے دوران غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 10 فلسطینی شہید اور متعدد   اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

اطلاعات  ملی ہیں  کہ  اسرائیلی فوج کی بھاری نفری غزہ کی سرحد پر تعینات کردی گئی ہے جس سے کسی بھی وقت زمینی  کارروائی شروع  ہو سکتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں