امریکی پابندیوں کے مقابل ترکی۔ایران اتحاد ایرانی اخبارات کی سرخیوں میں

امریکی پابندیوں کے مقابل صدر ایردوان کے ردعمل اور ترکی ۔ایران تعاون کے بارے خبریں ایرانی اخبارات پہلے صفحات پر

1030735
امریکی پابندیوں کے مقابل ترکی۔ایران اتحاد ایرانی اخبارات کی سرخیوں میں

ایران کے ذرائع ابلاغ میں  امریکی پابندیوں کے خلاف ترکی اور ایران کے باہمی اتحاد پر زور دیا گیا ہے اور اس سے متعلق صدر رجب طیب ایردوان کے بیانات کو وسیع جگہ دی گئی ہے۔

امریکی پابندیوں کے مقابل صدر ایردوان کے ردعمل اور ترکی ۔ایران تعاون کے بارے خبروں کو  اخبارات  نے اپنے پہلے صفحات پر جگہ دی ہے۔

روزنامہ 'ایران' نے "حملے اور پابندیوں میں کوئی فرق نہیں " کی سرخی کے ساتھ صدر ایردوان کے ردعمل کو اپنے قارئین تک پہنچایا ہے۔

اخبار نے لکھا ہے کہ صدر ایردوان نے عوام سے ڈالروں کو ترک لیرے میں تبدیل کروانے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اس طریقے سے ڈالر کی قدر میں اضافے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

روزنامہ آفتابِ یزد  نے ترکی۔ ایران اور روس کے باہمی تعاون کی حالت میں ہونے پر زور دیا ہے اور خبر کو امریکی پابندیوں کے مقابل تین ممالک کا اتحاد کی سرخی کے ساتھ شائع کیا ہے۔

روزنامہ مردم سالار نے بھی امریکی پابندیوں کے مقابل ترکی ۔ایران اتحاد  پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ترکی اور امریکہ کے درمیان کشیدگی دہشت گرد تنظیموں فیتو اور PKK کے ساتھ منسلک راہب انڈریو برنسن کی گرفتاری کے بعد شروع ہوئی اسی وجہ سے صدر ٹرمپ ترکی سے انتقام لینا چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں