ایران پر امریکی پابندیوں کا احترام کرتے ہیں: عراقی صدر

عراقی صدر  فواد معصوم نے  کہا  ہے کہ  عالمی برادری کے رکن کی حیثیت سے  یہ کہنا ضروری ہے کہ ہم  ایران پر لاگو   امریکی پابندیوں کا  احترام کریں گے

1028118
ایران پر امریکی پابندیوں کا احترام کرتے ہیں: عراقی صدر

عراقی صدر  فواد معصوم نے  کہا  ہے کہ  عالمی برادری کے رکن کی حیثیت سے  یہ کہنا ضروری ہے کہ ہم  ایران پر لاگو   امریکی پابندیوں کا  احترام کریں گے۔

 صدر  نے  الحرۃ عراق  نامی ٹی وی چینل   پر  گفتگوکے دوران  کہا کہ عراق کی موجودہ صورت حال اور ایران سے تعلقات کی روشنی میں   یہ کہنا مشکل نہیں  ایران کےلیے یہ ایک دشوار  گزار صورت حال ہوگی ۔

 عراقی صدر نے  کہا کہ  عراق علاقے میں   اس وقت کسی قسم کی کشیدگی نہیں  چاہتا ۔

 دوسری جانب عراقی  وزیراعظم حیدر العبادی  نے بغداد میں منعقدہ پریس کانفرنس  کے دوران  اس موضوع پر کہا کہ  ہم عالمی پابندیوں کے خلاف ہیں  کیونکہ اس کے تلخ تجربات سے ہم ماضی  میں  بخوبی واقف  رہ  چکے ہیں لہذا ہمیں   عراقی عوام   کا مفاد فی الوقت عزیز ہے ۔



متعللقہ خبریں