ہم کرکوک کی سلامتی اور یہاں پر امن و امان کے ماحول کو اہمیت دیتے ہیں، عراقی وزیر اعظم

ملکی سر زمین کو دہشت گرد تنظیم داعش سے صاف کرنے کی جدوجہد جاری ہے، ہم نے عراق۔ شام سرحدوں کا کنٹرول مکمل طور پر اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے

920144
ہم کرکوک کی سلامتی اور یہاں پر امن و امان کے ماحول کو اہمیت دیتے ہیں، عراقی وزیر اعظم

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی  کا کہنا ہے کہ سلامتی کو اہمیت  دیے جانے والا شہر کرکوک"پر امن زندگی کے شہر"  کی حیثیت کو برقرار رکھے گا۔

العبادی نے دارالحکومت بغداد میں  پریس کانفرس میں  کرکوک   میں تحفظ و سلامتی کے فقدان پر  بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ  اس شہر کے سلامتی امور  کا قریبی طور پر جائزہ  لے رہے ہیں۔

عراقی وزیر اعظم نے  اس موضوع کے حوالے سے کہا کہ"ہم اس شہر میں امن وامان  کو اہمیت دیتے ہیں۔"

عراقی کرد علاقائی  انتظامیہ   کی سر پرستی میں  زندگیاں  بسر کرنے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سےالعبادی نے کہا کہ "سرکاری ملازمین کی جانچ پڑتال  کے لیے   ہماری طرف سے روانہ کردہ  ٹیم  اپنے امور پر کام کر رہی ہے۔ اس کام کے نتائج کا ہم عنقریب اعلان کر دیں گے۔"

ان کا کہنا تھا کہ ملکی سر زمین کو دہشت گرد تنظیم داعش سے صاف کرنے کی جدوجہد جاری ہے، ہم نے عراق۔ شام سرحدوں کا کنٹرول مکمل طور پر اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ماہ مئی میں منعقد ہونے والے عام انتخابات کے بعد بعض اہل تشیع گروہوں کے ہمراہ   وسیع پیمانے کا پارلیمانی اتحاد قائم کیے جانے کے دعوے من گھڑت ہیں۔

 



متعللقہ خبریں