مصر:ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی

مصر میں ایک مسجد پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے

855087
مصر:ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی

مصر میں ایک مسجد پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔

 گزشتہ  روز مصری حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سینائی کے شمالی حصے میں ایک مسجد پر کیے گئے بم حملے اور پھر اندھا دھند فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 305 ہو چکی ہے۔

 یاد رہے کہ یہ واقعہ نماز جمعہ کے وقت صوفی مسلمانوں کی ایک مسجد میں پیش آیا تھا۔

 اس واقعے میں کم از کم 128 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا   نے  بتایا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 25 سے 30 کے درمیان تھی اور انہوں نے داعش کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔

 فی الحال کسی گروپ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم، اس سے قبل اس انداز کے حملوں میں مصر میں داعش سے وابستہ شدت پسند گروپ ملوث رہا ہے۔



متعللقہ خبریں