دہشتگردی کے واقعات میں ایران کا براہ راست عمل دخل ہے: راشد بن عبداللہ الخلیفہ

یہ ایک خطرناک دہشت گردی کا اقدام  ہے جس میں ملکی مفادات کو اور عوام کے جانی تحفظ  کو نشانہ بنایا گیا ہے: وزیر داخلہ راشد بن عبداللہ الخلیفہ

845664
دہشتگردی کے واقعات میں ایران کا براہ راست عمل دخل ہے: راشد بن عبداللہ الخلیفہ

بحرین کے وزیر داخلہ راشد بن عبداللہ الخلیفہ نے ملک کی پیٹرول پائپ لائن میں جمعہ کی شام ہونے والے دھماکے کو ایک خطرناک دہشت گردی کا اقدام قرار دیا ہے۔

وزارت داخلہ  کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں الخلیفہ نے دھماکے کی وجہ سے پیٹرول پائپ لائن کا جائزہ لیا۔

الخلیفہ نے کہا ہے کہ یہ ایک خطرناک دہشت گردی کا اقدام  ہے جس میں ملکی مفادات کو اور عوام کے جانی تحفظ  کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحرین میں حالیہ دور میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات  ایران کے براہ راست  احکامات سے وقوع پذیر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ جمع کی شام دارالحکومت ماناما سے 15 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع گاوں بوری میں پیٹرول پائپ لائن میں دھماکے کی وجہ سے  لگنے    والی آگ پر صبح کے وقت کنٹرول پانے میں کامیابی حاصل ہوئی تھی۔



متعللقہ خبریں