ایران اپنے کام سے کام رکھے ہمارے معاملات میں نہ الجھے: لبنان

لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نےصدر روحانی کے لبنان ے خلاف بیان کی نفی کرتےہوئے کہا کہ لبنان ایک خود مختار ریاست ہے جس کے اندرونی مسائل میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی

832855
ایران  اپنے کام سے کام رکھے ہمارے معاملات میں نہ الجھے: لبنان

 لبنانی وزیراعظم سعد الحریری  نے ایرانی صدر  حسن روحانی  کےلبنان سے متعلق  بیان  پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 حریری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ  صدر روحانی  نے لبنان کے خلاف ایرانی ٹی وی پر جو زبان استعمال کی ہے   وہ ناقابل قبول  ہے ،لبنان  ایک خود مختار  ریاست ہے جس کے اندرونی مسائل میں   کسی قسم کی بیرونی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

  یاد رہے کہ  ایران،  لبنان  میں مصروف عمل حزب اللہ کی مدد   کے بہانے    لبنان کے داخلی معاملات میں مداخلت کرتا آرہا ہے  جبکہ حال ہی میں    ایرانی صدر نے اپنے بیان میں خطرہ ظاہر کیا تھا کہ  زمانہ قریب   میں لبنان  اندرونی  انتشار کا شکار ہو  جائے گا۔



متعللقہ خبریں