ایران خطے میں ہمیشہ سے کہیں زیادہ طاقتور ہے، ایرانی صدر

اسوقت ایران کو قدامت پسندوں اور اعتدال پسندوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشمکش کا سامنا ہے

833260
ایران خطے میں ہمیشہ سے کہیں زیادہ طاقتور ہے، ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کا    خطے میں اثر رسوخ ہمیشہ سے کہیں زیادہ   طاقتور سطح پر ہے۔

روحانی نے سرکاری ٹیلی ویژن  پر  اپنے اعلان  میں کہا ہے کہ "ایران  اب خطے میں ایک طاقتور ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ سوال کیا کہ عراق، شام، لبنان، شمالی افریقہ اور خلیج بصرہ  میں کیا ایران    کے  بغیر کوئی قدم اٹھایا جا سکتا ہے؟"

ان کا کہنا تھا کہ   اس کے ساتھ ساتھ  حکومت کو قدامت پسندوں  اور اعتدال پسندوں  کے درمیان  کشمکش کا سامنا  ہے،  ہمیں  یہ نہیں سوچنا چاہیے کی اگر ہم ملکی  نظام کو نقصان  پہنچائیں  گے تو اس سے ملک مضبوط ہو جائیگا۔  اس چیز سے سارے کا سارا نظام درہم برہم ہو جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں