سعودی عرب میں پہلی خاتون ڈپٹی میئر کی تعیناتی

الخوبر میں تعینات   ڈپٹی میئر،   محکمہ انفارمیشن  وٹیکنالوجی اور خدمات برائے نسواں    امور کی نگران ہوں گی

814153
سعودی عرب میں پہلی خاتون ڈپٹی میئر کی تعیناتی

سعودی عرب میں پہلی بار ایک خاتون کی  ڈپٹی  میئر کے عہدے پر تعیناتی ہوئی ہے۔

شرقیہ  سیکریٹریٹ  کے ٹویٹر  اکاؤنٹ سے  جاری کردہ اعلان میں  واضح کیا گیا ہے کہ  شرقیہ  سیکریٹریٹ جنرل  کی جانب  سے  الخوبر  بلدیہ  کی ڈپٹی  میئر کے عہدے پر  ایمان عبداللہ الا گامیدی  کی تعیناتی  کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  ڈپٹی میئر،   محکمہ انفارمیشن  وٹیکنالوجی اور خدمات برائے نسواں    امور کی نگران ہوں گی۔

واضح رہے کہ  سابق  سعودی  شاہ  عبداللہ بن  عبدالعزیز نے 25 ستمبر 2011 کو  ایک  ترمیم کرتے ہوئے  خواتین کو   2015 میں  انتخابات میں حصہ لینے کا حق مل گیا تھا ، علاوہ ازیں ان  کو  امیدوار کھڑا  ہونے کے حقوق بھی دے دیے گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں