اسد انتظامیہ نے 4 اپریل کو خان شیخون پر اعصابی گیس پھینکی ہے: شامی تحقیقاتی کمیشن

16 مارچ کو شام کے ضلع حلب سے منسلک گاوں جینے  میں 38 شہریوں کی ہلاکت کا سبب بننے والا فضائی حملہ امریکہ کی طرف سے کیا گیا تھا: شامی تحقیقاتی کمیشن

802318
اسد انتظامیہ نے 4 اپریل کو خان شیخون پر اعصابی گیس پھینکی ہے: شامی تحقیقاتی کمیشن

اقوام متحدہ  کے بین الاقوامی غیر جانبدارانہ شامی تحقیقاتی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اسد انتظامیہ نے  4 اپریل کو خان شیخون پر اعصابی گیس پھینکی ہے۔

اقوام متحدہ  کے بین الاقوامی غیر جانبدارانہ شامی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق شام میں جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 33 دفعہ کیمیائی اسلحے کا استعمال کیا گیا ہے اور ان میں سے 7 واں کیمیائی اسلحہ اسد انتظامیہ کی طرف سے گذشتہ مارچ اور جولائی  کے مہینوں کے درمیان استعمال کیا گیا ہے۔

اعصابی گیس کے حملے میں عورتوں ا ور بچوں سمیت  80 سے زائد شہری  ہلاک ہو گئے ہیں۔

علاوہ ازیں کمیشن نے کہا ہے کہ 16 مارچ کو شام کے ضلع حلب سے منسلک گاوں جینے  میں 38 شہریوں کی ہلاکت کا سبب بننے والا فضائی حملہ امریکہ کی طرف سے کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں