شام: اسد فورسز کے فضائی اور توپ حملے، 2  شہری ہلاک

تلبیسہ اور حولہ  میں اسد فورسز کے فضائی اور توپ حملوں میں ایک بچے سمیت 2  شہری ہلاک ہو گئے

797349
شام: اسد فورسز کے فضائی اور توپ حملے، 2  شہری ہلاک

شام میں بفر زون کے علاقے میں شامل حمص کی  تحصیلوں تلبیسہ اور حولہ  میں اسد فورسز کے فضائی اور توپ حملوں میں ایک بچے سمیت 2  شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

حمص سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر ابو شیما  کےجاری کردہ بیان کے مطابق انتظامی فورسز نے تلبیسہ  کے مغرب میں واقع اور تحصیلی مرکز الغانتو میں توپ حملے کئے جن میں 3 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں علاقے کے صحت کے مراکز میں طبّی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔  

ابو شیما کے مطابق اسد انتظامیہ کے جنگی طیاروں صبح کے وقت حولہ کے علاقوں کیفر لہہ اور الطیب کے رہائشی مقامات پر بمباری کی تاہم اس میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

ان حالیہ حملوں کے بعد انتظامیہ کے فوجیوں کے زیر محاصرہ علاقوں تلبیسہ اور ہولا میں کئے گئے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 11 اور زخمیوں کی تعداد 55 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں