ہم کابل دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، ترک وزارت خارجہ

ترکی نے افغانستان  کے دارالحکومت کابل میں  ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

776478
ہم کابل دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،  ترک وزارت خارجہ

 

 ترکی نے افغانستان  کے دارالحکومت کابل میں  ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

 وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلان میں  افغانستان میں خودکش دھماکے شدید مذمت کرتے ہوئے  ہلاکتوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ حکومت افغانستان اور ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت کی گئی ہے اور زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے ۔

۔ اعلان میں اسطرف توجہ دلائی گئی ہے کہ ترکی حکومت افغانستان کی دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کی بھرپور حمایت اور برادر عوام کیساتھ یکجہتی کو جاری رکھےگا   ۔ ہمیں یقین ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام پھیلانے  کا ہدف رکھنے والے عناصر ایسے سفاکانہ  اور بزدلانہ حملوں سے اپنے مقاصد کو  پانے میں ناکام رہیں گے ۔

 یاد رہے کہ کابل  میں صبح  سات بجے  بموں سے لدی ہوئی گاڑی میں اسوقت دھماکہ  کیا گیا جب وزارت  معدنیات کے ملازمین کو  لے جانے والی ویگن وہاں سے گزر رہی تھی  ۔اس دھماکے میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔



متعللقہ خبریں