اسرائیل کی دوسری بار شامی چوکیوں پرجوابی کاروائی

اسرائیل نے گزشتہ روز شام میں فوجی چوکیوں کو دوسری دفعہ پھر ہدف بنایا جو کہ گولان کی پہاڑیوں پر سے راکٹ فائر کرنے کے بعد جواباً کی گئی

759649
اسرائیل کی دوسری بار شامی چوکیوں پرجوابی کاروائی

اسرائیل نے گزشتہ  روز شام میں فوجی چوکیوں کو ہدف بنایا ہے۔

 خبر  کے  مطابق یہ کارروائی شام کی سرحد کے اندر واقع چوکیوں سے گولان پہاڑیوں کی طرف راکٹ فائر کرنے کے بعد کی گئی۔

 اسرائیلی  فوج کا کہنا ہے کہ شام کی طرف سے فائر کیے جانے والے راکٹوں سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا لیکن شامی حکومت کی چوکیوں اور اسلحے سے لدے ایک ٹرک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ  دو روز میں ایسا دوسری  دفعہ ہوا ہے کہ شام اور اسرائیل نے اس طرح کی کارروائیاں کی ہیں۔



متعللقہ خبریں