مصری جیٹ طیاروں کی دہشت گردوں کے کیمپوں پر بمباری

فوج سے جاری کردہ  اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے درنا شہروں  میں  ٹھکانوں کو ہدف بنایا گیا ہے

740381
مصری جیٹ طیاروں کی دہشت گردوں  کے کیمپوں پر بمباری

مصری  جنگی طیاروں نے  قبطی  عیسائیوں  کے خلاف حملے کے جواب کے طور پر لیبیا کے  مشرقی علاقہ جات کے  بعض اہداف پر  بمباری کی۔

مصری فوج سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مصری   فوج کے جیٹ  طیاروں نے     مشرقی لیبیا کے  اندر  موجود دہشت گردوں کے  کیمپوں پر  بمباری کی۔

فوج سے جاری کردہ  اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے درنا شہروں  میں  ٹھکانوں کو ہدف بنایا گیا  جس دوران داعش کے 29  عسکریت پسند مارے  گئے ہیں۔

مصری  صدر عبدالفتح الا سیسی    نے اس سے قبل   منیا  شہر  پر   قطبیوں کو نشانہ بنانے والے حملے  کے ذمہ داری داعش ہونے کا اشارہ دیا تھا۔

سیسی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا  ہے کہ دہشت گردوں کے  کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا ہے  اور ہم مصر کے اندر یا باہر  کسی بھی  دہشت گرد  کیمپ پر حملے میں تردد کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں